سپیکر نیشنل اسمبلی جناب اسد قیصر کا ضلع صوابی کا اچانک دورہ۔

صوابی (وائس اف خیبر)  سپیکر نیشنل اسمبلی جناب اسد قیصر کا ضلع صوابی کا اچانک دورہ کا مقصد محض ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھی جنہوں نے کرونا وباء کے باعث بےروزگار ہوئے دیاڑی دار اور مزدور طبقہ کو اپنی مدد آپ کے تحت 700 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس کی تفصیل 20کلو آٹا، 2 کلو گھی، 2کلو چاول، 2کلو چینی، پاو چائے اور 2کلو دال پر مشتمل تھی۔

سپیکر نیشنل اسمبلی جناب اسد قیصر نے صوابی کے ان جوانوں کی دادرسی کے لئے ضلع صوابی میں فی یونین کونسل 300 مستحق گھرانوں کو راشن کا اعلان کیا۔ یوتھ ٹائگر فورس کے رہنما اور انصاف لیبر ونگ کے ریجنل جوائنٹ سیکرٹری انجنئر عتیق ا لرحمان نے سپیکر نیشنل اسمبلی جناب اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا اور اس مشن کو مزید چلانے کا عہد کیا۔ حسن سردار، سجاد ناصر، امان اللہ، فیض محمد، صاحبزادہ، محمد اکرام، محمد سراج، حمزہ یوسف، نوید شاہ، ذربھادر، فرحان بھادر، ابوذر، عدنان، مقصود متین، یاسین، انور شھزاد، ذیشان، حمید الرحمان، حامد علی سمیت زکوات کمیٹی صوابی کے رکن اور ضلع صوابی کے سنئیر رھنما جاوید محمد، ڈیڈک چیرمین حاجی رنگیز احمد، ایم پی اے پی کے 44 عاقب اللہ خان، صدر عثمان شیر اور سابقہ ناظم تحصیل ٹوپی محمد سھیل یوسفزئی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں