اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کر دیا کہ پیٹرول پر فی لیٹر 10 روپے جبکہ ڈیزل پر 7.5 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 رو پے کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسےمقرر اور ہائی ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 169روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جو کہ 31 دسمبر 2022 تک نافذ العمل رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔