بنوں سی ٹی ڈی کے عمارت پر عسکریت پسندوں کا حملہ

بنوں(وائس اف خیبر) بنوں میں پچھلے بیس گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے بنوں کینٹ کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کے ٹریفک اور آمدورفت کے لیے راستے بند کیے ہیں
تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن کچھ شرپسند وں نے بنوں کے سی ٹی ڈی مرکز پر کرحملہ کر دیا تھا اور کچھ سیکیورٹی اہلکار اور کئی سویلینز کو یرغمال بنایا ہوا ہے.
اب تک یرغمال بندو کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم مختلف پلیٹ فارم سے ویڈیو شیئر کی گئی ہیں جس میں سویلینز اور کچھ سیکیورٹی کے اہلکار نظر آرہے ہیں.
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پچھلے کئی گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیویلین بنوں کے علماء کرام اور حکومتی اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ ان لوگوں سے مذاکرات کرکے یہاں پر بے گناہ لوگوں کو رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں .
جو عسکریت پسند لوگ ہیں جو اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے یہاں پر آئے ہوئے تھے انہوں نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جن میں وہ لوگ افغانستان کے لیے ایک محفوظ راستہےکی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں