اسپیکر قومی اسمبلی بھی کرونا کا شکار

اسلام آباد (وائس اف خیبر ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کرونا ٹسٹ پازیٹیو موصول ہوا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کرونا ٹسٹ پازیٹیو کی تصدیق کی ہے، انہوں نے پوری قوم سے جلد صحتیابی اور کرونا کو شکست دینے کی اپیل کی ہے، اسد قیصر نے ٹویٹر پیغام میں کہاہے، کہ انہوں نے خود کو ان کے گھر میں قرنطینہ کردیاہے، اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید کے مطابق اسد قیصر کے ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کے دیگرخاندان کے نمونے حاصل کرکے کرونا ٹسٹ کیلئے بھیجوائے تھے، جن میں اسد قیصر کے بیٹےاور ایک بیٹی میں بھی کرونا وائرس کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں، جنہیں بھی ان کے گھر میں قرنطینہ کردئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں