افسوسناک خبروں میں ایک اور اضافہ

پشاور (وائس اف خیبر نیوز ‎ڈسک)رپورٹ اظہر علی شاہ:  نجی ٹی وی چینل کے مزید دو کارکن کرونا وائرس کی ذد میں اگئے اس وائرس کا تازہ ترین شکار ھونے والوں میں جی این این ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سید عامر علی شاہ اور اسد علی شامل ھیں ، اسد علی بھی اسی ادارے کے کیمرہ مین ھیں جبکہ اس سے پیشتر اسی چینل کے سینئر رپورٹر اصف شہزاد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور آج آصف کے چوتھے بھائی وقار شہزاد کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو ہے۔ صحافیوں میں روز ٹی وی کے شہزاد کاظمی ، سچ ٹی وی کے رپورٹر واجد شہزاد اور پکار مشرق کے عمران بھی متاثرین میں شامل ھیں۔

کرونا وائرس کا صحافیوں میں بڑھتا ہوا پیھلاو ہر طرح سے باعث تشویش ھے ، اس سے پہلے تحریروں میں واضح کیا جاچکا ھے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافی ادارے کے احکامات کی تعمیل کرتے ھوئے اپنی زندگیوں کو داو پر لگا چکے ھیں مگر یہ لوگ مالی طور پر اتنے مستحکم نہی ھیں کہ یہ اس وائرس سے بچاو کے لیئے اپنے وسائل سے حفاظتی انتظامات کر سکیں یا پھر متاثر ھونے کی صورت میں اس کے سدباب کے لیئے اخراجات ادا کر سکیں

دوسری طرف اعلانات اور دعووں کے برعکس حکومتی شخصیات کی خاموشی یا چشم پوشی متاثرہ صحافیوں کے لیے الگ سے تکلیف کا باعٹ بن رہی ھے ، لحذا صوبائی حکومت سے درخواست ھے کہ اپنے اعلانات اور دعووں پر عملدامد کرتے ھوئے صحافیوں کے مناسب علاج اور خوراک کی فراہمی کرکے انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ،

ھم متاثرہ صحافیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ھوئے انہیں یقین دلاتے ھیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری برادری اپکے ساتھ کھڑی ھے اپ نے جوانمردی اور استقامت کے ساتھ اس عفریت کا مقابلہ کرنا ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں