لاک ڈائون ، تعمیراتی شعبہ سے وابستہ دکانیں کھل گئیں

پشاور( وائس اف خیبر ڈیسک )لاک ڈائون میں نرمی کے بعد تعمیراتی شعبہ کو کام کی اجازت ملنے سے بلڈنگ میٹریل سٹور کھول دیئے گئے ہیں دکانیں کھولنے پر مزدور طبقہ خوش ہو گیاہے جبکہ سپلائی متاثر ہونے سے تعمیراتی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں پشاور شہر میں بغیر نقشہ کے دکانوں ، گھروں کی مرمت اور تعمیر و نوکا کام بھی شروع ہو گیا ہے لاک ڈائون میں نرمی سے تعمیراتی شعبہ سے منسلک بلڈنگ میٹریل سٹورز بھی چوبیس دن بند رہنے کے بعد کھل گئے ہیں دلہ زاک روڈ ، رنگ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، چارسدہ روڈ ، حیات آباد ، سمیت مختلف مقامات پر دوبارہ سٹور کھولنے کے ساتھ ہی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے باجری ، اینٹ ، سیمنٹ ، کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیاہے مالکان کے مطابق سپلائی متاثر ہونے سے اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلڈنگ میٹریل سٹورکھولنے سے مزدور طبقہ کا روز گار بھی بحال ہو گیا ہے مزدوروں کے مطابق پچیس دن سے وہ بیروز گار تھے اب دوبارہ کام شروع ہو گیاہے اب خریدار بہت کم آ رہے ہیں مگر روز گار بحال ہونے سے خوشی ہو ئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں