(واشنگٹن ڈی سی ) یو ایس اے کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی امریکہ کو دیں۔
مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کرونا وائرس چین کے شہر وہ انکی لیبارٹریوں میں تیار کیا گیا ہے۔چین کے مختلف شہروں میں ابھی بھی ایسی تجربہ گاہ ہیں جس میں مختلف قسم کے جرثوموں پر تحقیق کی ہوتی رہتی ہے اور اس نوعیت کی تحقیق صرف وہ انسٹیٹیوٹ آؤٹ آف یورولوجی میں ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے شہروں میں جاری ہے۔
مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بعد دنیا کے بہت سے ممالک میں سلامتی سے متعلق تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔ لہذا جیسے جوہری تحقیق کرنے والے اداروں کو چانچ پڑتال کی اجازت دی جاتی ہے بالکل اسی طرح حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اس کے معائنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا تھا کہ چین نے ابھی تک کسی کو بھی تشخیص شدہ وائرس کی معلومات فراہم نہیں کی جس کا نام ہے SARS-COV-2. اور وہان کے جس علاقے سے یہ وائرس پہلا لا چین نے ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک کو اس تک رسائی نہیں دی۔
واضح رہے کہ امریکی ماہرین مسلسل چین کی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن چین کی جانب سے وائرس کے کسی بھی لیبارٹری سے لیک ہونے کے دعووں کو مسترد کر رہا ہے۔