قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے لیڈر شپ بورڈ کے رکن شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہافغان شہری 31 اگست کے بعد بھی آزادانہ سفر کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغان باشندوں کو یقین دلایا کہ وہ 31 اگست کے بعدبھی سفر کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ سوشلسٹ حکومت کےقیام پرتمام سیاستدانوں سے بات چیت جاری ہےاور جلد ہی ایک قابل قبول نتیجہ تک پہنچ جائنگے۔ ستانکزئی نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات ، پاسپورٹ اور ویزے والے افغان غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔امریکی فوجیوں کے انخلاء اور اتحادی حکومت کے قیام کے بعد خواتین ملازمین کام پر واپس آ سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments