یوم علیؓ کے جلوس میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑاکرہمیں مشکوک بنادیا (مفتی تقی عثمانی)

کراچی ( وائس آف خیبر نیوز ڈسک) مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے صوبائی حکومت نے یوم علیؓ کے جلوس میں سرکاری سرپرستی میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑاکرہمیں مشکوک بنادیا۔ ہمیں بتایاجائے کہ کس منہ سے قوم کومساجد میں ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لیے کہیں گے۔
شیخ القران مولانا محمد طیب طاہری کا 27 رمضان المبارک کو عالمی درس قرآن کی اختتامی دعا میں شرکت کے لیے اعلان کر دیا ہے۔ اختتامی دعا میں لاکھوں لوگوں کے آنے کا خدشہ ‏ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن نے بھی کہا کہ یہ ثابت ہوگیاکہ ایس اوپیزپرعمل درآمد ہماری غلطی تھی۔احتجاجاًکل سے مسجدمیں نمازیں اداکروں گا۔ 25سال سے جاری درس کاسلسلہ بھی شروع کررہاہوں۔ تمام مساجدایس اوپیزکوپاؤں کی نوک پررکھیں۔
مولانامحمدحنیف جالندھری نے بھی کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا کل سے حفظ ناظرہ اور10شوال سے درس نظامی کے مدارس وجامعات کوکھولنے کااعلان۔ کسی حکومتی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ تمام وفاقوں کوسالانہ امتحانات کالائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں