مسلم لیگ”ن” کے رہنما ارباب خضرحیات کا خیبر پختونخوا حکومت کو مناظرہ کا چیلنج

پشاور (وائس اف خیبر نیوز ڈسک )پاکستان مسلم لیگ “ن” کے رہنما ارباب خضرحیات نے خیبر پختونخوا حکومت کو کرپٹ اور نااہل قرار دیتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ان کی پوری کابینہ کو مناظرہ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم پرصوبائی حکومت کو کرپٹ ثابت نہ کر سکا تو ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیرباد کہہ دونگا ہے ۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہیں کل تک سائیکل اور موٹر سائیکل پر گھومنے والے آج لینڈ کروزروں میں گھوم رہے ہیں جس سے ان کی طرز زندگی میں تبدیلی عیاں ہو چکی ہے مگر نیب اور ایف آئی اے جیسے اہم ادارے خاموش تماشائی بنے تماشہ کر رہی ہے اور صرف اپوزیشن کو دبانے کے لئے ان اداروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوس اور شرمندگی کی بات ہے ۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی ، بلین ٹری ، مالم جبہ اراضی جیسے بڑے براجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے مگر پوچھنے والاُ کوئی بھی نہیں ہے جبکہ اپوزیشن اور میڈیا مالکان کے خلاف مردے گھوڑے اکھاڑ کر انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جس طرح ڈینگی پر قابو میں ناکام ہوئی تھی اسی طرح کورونا کے لئے موثر اقدامات کرنے میں بھی بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے اور صوبے کے اندر جتنی بھی اموات ہو رہی ہے اس کی ذمہ وار موجودہ کٹھ پتلی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مزید صوبہ اور ملک کو ان نابالغ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں ملکر کوئی لائحہ عمل طے کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں