رنگ و نور کی دنیا میں خود کشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان ۔۔۔ احسان داوڑ

کہتے ہیں کہ خود کشیاں اکثر ناکام لوگ ہی کرتے ہیں، جس میں محبت میں ناکامی ، غربت، اور گھریلو حالات سے تنگ ہونا بڑی وجوہات ہیں، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی حالیہ دنوں میں خود کشی کا رجحان بہت زیادہ پایاجاتا ہے، جس میں کئی بڑے بڑے اداکاروں اور بظاہر کامیاب لوگوں کے نام بھی شامل ہیں لیکن کیا یہ سب ناکام لوگ تھے جنھوں نے خود کشی کا راستہ اپنایا یا پھر دیگر کئی ایک جوہات ہوسکتی ہیں جن کو سامنے رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ بظاہر ہر قسم کے عیش و ارام اور دنیاوی راحتوں سے معمور زندگی گذارنے والے اداکار یا فلمی دنیا سے جُڑے ہوئے لوگ خودکشی پر کیوں اتر اتے ہیں
بالی ووڈ فلم سٹار جن کے حسن کے چرچے ہر سو پھیلے ہوئے تھے اور جن کی معصومیت پرایک دنیا فدا تھی یعنی دیویا بھارتی ، جس نے ایک سال کے مختصر عرصے میں بالی ووڈ کے 14 سپر ہٹ فلمیں مکمل کرلی۔ دیویا بھارتی ان دنوں میں بالی ووڈ کی خوبصورت ترین آداکارہ سمجھی جاتی تھی، جس نے ایک سال کے مختصر عرصے میں مادھوری ڈکشٹ سمیت تمام آداکراؤں کے کام کا ریکارڈ توڑدیا تھا۔ان کی پیدائش25 اپریل 1974کو ہوئی تھی، جو 05 اپریل 1993 کو اپنی چار منزلہ فلیٹ سے گر کر ہلاک ہوئی، جسے ظاہری طورپر خود کشی قرار دیدی گئی۔ تاہم بعد میں ان کی موت کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا اور اج تک دیویا بھارتی کی موت اسرار کے پردوں میں لپٹی ہو ئی ہے ۔
گورو دھت ۔۔ اپنے وقت کے انتہائی کامیاب پروڈیوسر، ہدایتکار، اور آداکار مانے جاتے تھے، گورو دھت کی پیدائش پیدائش 09جولائی 1925کو ہوئی تھی، 10اکتوبر 1964کو شراب کے ساتھ نیند کی گولیا کھانے سے اس کی موت واقع ہع ئی ۔۔۔ جس کو بھی خود کشی قراردیاگیا،


کولجیت راندھاوا، اپنے دور کی کامیاب ٹی وی اور سینما اداکارہ تھی، ان کی پیدائش 08جنوری 1976تھی، جبکہ ان کی موت 08 فروری 2006 کو پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی،کونال سنگھ بھی ایک مشہور بالی ووڈ آداکار تھے، اور کافی فلموں میں کام کرچکے ہیں، ان کی پیدائش 29 ستمبر1977اور ان کی موت 2008 کو پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی، جس کی وجوہات ان کی بیوی سے نا چاقی بتائی گئی تھی، جو اس سے علیحدہ ہوکر ان کے بچوں سے ملاقات تک بھی نہیں کرواتی تھی،
من موہن ڈیسائی، اپنے دور میں معروف اور مشہور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مانے جاتے تھے، ان کی پیدائش 26 فروری 1937 کو ہوئی تھی، جبکہ 01مارچ 1994کو ان کے گھر کے بالکونی سے گر کر ان کی موت ہوئی تھی، تاہم واقفان حال کا کہنا تھا کہ وہ گرے نہیں تھے بلکہ چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔
نفیسہ جوزف 1997 جس نے اپنی قدرتی خوبصورتی اور ناز ا ادا کی بدولت 1997 کا مس انڈیا کا ایوارڈ بھی اپنے نام کردیا تھا، ٹی وی ماڈل ، پرینزینٹر اور آداکارہ تھی، ان کی پیدائش 28 مارچ 1978 کو ہوئی تھی، جبکہ 29 جولائی 2004کو پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی ، ان کی خود کشی کی وجہ ان کا لو میرج سے ہونے والا شوہر تھا جس کے بارے میں انہیں شادی سے چند روز پہلے ہی معلوم ہوا کہ موصوف تو پہلے پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے،
سلک سمیتھا۔۔۔ اپنی دور کی مشہور آداکارہ تھی، جو نے ہندی، تامل اور مراٹی کے4 سو سے زائد فلموں میں کام کرچکی تھی، ان کی پیدائش 2 دسمبر 1960 کو ہوئی تھی، جس نے بھی پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، ان کی خود کشی کی وجہ آنے والے فلموں میں مسلسل ناکامی بتائی گئی تھی،

ویویکا باباجی۔۔ مشہور ماڈل اور اداکارہ تھی، 1993-94جس نے کئی بڑے عالمی ایوارڈز بھی اپنے نام کردئے تھے، ویویکا کی پیدائش 27 مئی 1973 ہے۔ انہوں نے بھی 25 مئی 2010 کو پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق آداکاری میں مسلسل ناکامی کے بعد انہوں نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

شیکھا جوشی۔ یہ بھی بالی ووڈ انڈسٹری کی بہترین ماڈل اور آداکارہ تھی، ان کی 2013 میں اخری ریلیز ہونے والی فلم بی اے پاس تھی جس میں اس کی اداکاری کو کوب سراہا گیا تاہم وہ اپنی اس کامیابی کو دیکھنے سے پہلے ہی اس دنیا سے کوچ کر گئی تھی، اس کی موت 16 مئی 2015 کو ان کے گھر میں واقع باتھ روم میں گلے کو چھری سے کا ٹنے سے ہوئی، پولیس تحقیقات کے مطابق اس نے بھی خود کشی کی تھی، اس کی خود کشی کے وجوہات اس کی مسلسل بے روزگاری اور فلموں کی ناکامی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی تھی۔
جیا خان۔ برٹش امریکن اور انڈین گلوکارہ اور آداکارہ تھی، انہوں نے بالی ووڈ کی تین کامیاب فلموں میں آداکاری کے جوہر دکھائے، فلم گجنی ، نشبد، اور ہاؤس فل میں بہترین پرفارمنس کی بدولت انہوں نے صف اول کے اداکاراؤں میں اپنا مقام پیدا کیا، ان کی پیدائش 20فروری 1988کو ہوئی تھی، جس نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی، ان کی خود کشی کی وجہ سورج پنچولی تھا، جس نے ان کے ساتھ بے وافائی کی، جس کے غم میں انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس طرح حال ہہی میں جدید دور کے مشہور اور ہر دلعزیز اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبروں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم چھچورے نے ریکارڈ توڑ بزنس کی تاہم ان کی فلم پی کے سر سرفراز کے کردار سے ان کو عالمگیر شہرت ملی لیکن نامعلوم وجوہا ت کی بناء پر ان کی لاش ان کے فلیٹ میں ملی ۔ فلمی دنیا بظاہر عیش و عشرت اور حسن و ادا کی دنیا بتائی جاتی ہے جس میں نہ صرف دنیا کی حسین ترین دوشیزائیں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی ہیں بلکہ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کے بارے میں عام تاثر یہ بھی ہے کہ وہ پیسوں میں تولے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کونسی وجوہات ہیں کہ جن کی وجہ سے فلمی دنیا میں خود کشیوں کا گراف عام معاشرے کی نسبت کافی بلند ہو تا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں