گوگل کی اینڈرائیڈ فون کیلئے کال ریکارڈنگ کی نئی فیچر متعارف!

گوگل کی اینڈرائیڈ فون کیلئے کال ریکارڈنگ کی نئی فیچر پر کافی عرصے سے کام کر رہی ہے تاہم اس سال کے شروع میں ، اے پی اے ٹیرڈاؤن نے انکشاف کیا تھا کہ سرچ انجن مشترکہ طور پر اپنی فون ایپ کے لئے اس فیچر پر کام کر رہا ہے اور ایکس ڈی اے ڈویلپرز نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان میں نوکیا فونز نے اس کی تازہ ترین اپڈیٹ شروع کردی ہے۔
اب آنے والے فیچر کے بارے میں باضابطہ تصدیق ہوئی ہے کیونکہ گوگل نے خود ایک معاون دستاویز شائع کی ہے جس میں اس کی خصوصیت اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔ دستاویز انٹرنیٹ سے اتار دی گئی تھی لیکن اینڈروئیڈ پولیس اس کے فیچرکا اسکرین شاٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی:

دستاویزات میں وضاحت کی گئی ہے کہ کال ریکارڈ کرنے کے لئے ، ڈیوائس میں Android 9 یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس گوگل کے فون ایپ کا جدید ترین ورژن ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک اس فیچر ک استعمال کے لئے سپورٹڈ ڈیوایس کا ہونا لازمی ہے لیکن یہ اب تک نہیں بتایا گیا کہ سپورٹڈ ڈیوایس کونسے ہیں اور کن ممالک میں یہ سہولت موجود ہوگی۔
کال کو ریکارڈ کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کال کے دوران اسکرین پر موجود ریکارڈ کے بٹن کو پریس کرنا۔ ریکارڈ شدہ کالیں فون ایپ کے اندر ریسنٹس ٹیب اور کال ہسٹری کے تحت پائی جاسکتی ہیں۔ یہ ریکارڈنگ فون میں محفوظ کی گئی ہیں اور آڈیو فائلوں کی طرح شیئر کی جاسکتی ہیں یا کسی بھی وقت حذف کی جاسکتی ہیں۔
پہلی بار کال ریکارڈ کرتے وقت ، ایپ صارفین کو انفورم کرے گی کہ وہ کال ریکارڈنگ کے لئے مقامی قوانین کی تعمیل کریں کیونکہ کال پر ریکارڈ ہونے سے قبل بہت سارے خطوں میں رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریکارڈنگ شروع ہونے سے پہلے ، دوسری فریق کو آگاہ کیا جائے گا کہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے اور ریکارڈنگ ختم ہونے پر انہیں بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اس فیچر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ فیچر عالمی سطح پر کب لانچ کی جاۓ گی لیکن نوکیا کے چند مالکان اسے فیچر کو حاصل کرچکے ہیں اور گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ یہ سروس عنقریب شروع ہو جائگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں