راولپنڈی(وائس اف خیبر نیوز ڈسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کے روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلی فون رابطہ کیا اوران کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اسد قیصر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور جنرل باجوہ نے این اے اسپیکر کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اسد قیصر کو بہتر طبعی سہولیات مہیا کرنے کے لئے کچھ دن پہلے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ان کے ترجمان کے مطابق کہ انہیں کل (پیر) کو اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی ایک بیٹی اور بیٹا کرونا کا شکار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments