وزیرستان(وایس آف خیبر نیوز ڈسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا پل پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ۔ تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیے
سرکاری زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ لدھ پل کے قریب خودکش حملہ اور نے اپنے اپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر شہید ہوگیے جبکہ بریگیڈیئر عمار علی زخمی ہوگیے ہیں ان کو طبعی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر کے زریعے وانا منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کی زمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی