پشاور (وائس اف خیبر) پاکستان مسلم لیگ “ن” کے سینئر رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ حکومت کا لاک ڈاون میں سختی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ چار بجے ہر قسم کا کاروبار بند کرنا عوام کیساتھ زیادتی کے سوا کچھ نہیں جس میں کھانے پینے کے اشیاء کی دوکانیں بھی شامل ہے وائس آف خیبر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سارا زور عوام سے نکال رہی ہے کیونکہ حکومت کورونا وائرس کو قابو کرنے اور موثر اقدامات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں سختی کرنے کی بجائے اگر حکومت بروقت صحیح اقدامات کرتے تو نہ ہی کسی کی جان جاتی اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان کا اندیشہ ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ظالمانہ فیصلوں پر فوری نظر ثانی کریں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا کیونکہ عوام لاک ڈاون تو برداشت کر سکتے ہیں مگر اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ چار بجے ہر قسم کا کاروبار بند کرنا جس میں کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہے کہاں کا انصاف ہے کیونکہ شام کی ازان سات بجے ہوتی ہے اور دوکانیں چار بجے بند کرنے سے عوام کو افطاری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے غلط فیصلوں پر نطر ثانی کریں۔
ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ حکومت تاجروں اور غریب و متوسط طبقے کے لئے بھی فوری طور پر ریلیف کا اعلان کریں کیونکہ سفید پوش لوگ جو کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے وہ اس بحران میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اسلئے حکومت وقت انہیں ہر قسم کی ریلیف کا انتظام کریں ۔