کووڈ-19 :فیس بک کےبانی مارک زکربرگ نےدل دہلادینےوالی ویڈیوشیئر کر دی

سوشل میڈیاکی مقبول ویب سائٹ ‘فیس بک‘ کےبانی مارک زکربرگ نےکوروناوائرس کےحوالےسےایک دردناک ویڈیوشیئرکی ہے۔

ویڈیومیں ‘کورونا’ وائرس کی روک تھام کےحوالےسےہونےوالی عالمی کوششوں کاذکرکیاگیاہے۔

اس ویڈیومیں کوروناوائرس سےدنیا بھرکےمتاثرہ شہردکھائےگئےہیں جوویران اوربھوتوں کی بستیوں کی شکل اختیارکرچکےہیں۔

ویڈیومیں دکھایاگیاہےکہ کس طرح تفریح اورخوشی سےہنستےبستےشہرکورونانےاجاڑکررکھ دیئےہیں۔ کئی شہروں میں موت رقصاں ہے۔ ہرایک پرنفسا نفسی کی کیفیت طاری ہے۔ نہ مرنےوالوں کوکوئی اٹھانے والاہےاورنہ تڑپتےزندوں کی کوئی مددکرپارہاہے۔

We made a short film “Never Lost” to honor the solidarity and resilience of so many people coming together during this time. Thank you to everyone doing your part. If you need help or can offer it, please visit facebook.com/covidsupport

Posted by Mark Zuckerberg on Tuesday, March 31, 2020

 فیس بک کے بانی نے کورونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو اس بیماری کی روک تھام کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ اس وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا وبائی بیماری کی حالت میں ہے اور پوری دنیا کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دوسروں کی مدد میں حصہ لینے کے لیے اپنا فرض ادا کیا ہے۔

 کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئےمارک زکربرگ نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے یا کسی قسم کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ کورونا کے حوالے سے ہمارے تیار کردہ خصوصی صفحے کو وزٹ کرے۔ اس پرموجود ہماری ویڈیو دیکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں