کرونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی فو ج کی خفیہ ترین یونٹ جسے ہر حال میں راز رکھا جاتا رہا ہے اپنے قیام سے لیکر اب تک مختلف شعبوں میں اسرائیل ڈیفنس منسٹری کے زیر انتظا م کام کررہا تھا اور یہ یونٹ 81 جو اسرائیلی فوج کی سب سے خفیہ گروپ کہا جاتا رہا ہے اوراسرائیلی ملٹری سیکرٹ ایجنسی اسے چھپا رہی تھی اب اسے سامنے لایا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ یونٹ مختلف آپریشن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسرائیل کی ڈیفنس فورسز نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ یونٹ کے ممبران covid-19 کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے. اسرائیلی ڈیفنس فورم کی رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیل کی سائبر سیکورٹی کیلئے بنائے جانیوالے یونٹ 8200 کی طرح کام کرتا ہے اور اس میں زیادہ تر نوجوان ہی شامل ہیں یہ اسرائیل کی سائبر سپیس کی جاسوسی کا یونٹ ہے چین اور ایران کے بعد اسرائیل نے مخصوص ایپ جو موبائل فون میں انسٹال کیا جاتا ہے پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی ٹریکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے دوسری طرف سنگاپور کی حکومت بھی مخصوص ایپ تیار کرلیا ہے جسے رضاکارانہ طور پر شہریوں کو اپنے موبائل فون میں انسٹال کرنے کی ہدایت کی جارہی ہیں جس سے نہ صرف موبائل فون یوزر کا ڈیٹا لیاجائیگا بلکہ ان کی نقل و حرکت بھی مانیٹرہوسکے گی۔
Load/Hide Comments