حریم شاہ نےمریکی صدرکےساتھ ویڈیوبنانےکی انوکھی خواہش کااظہار

پشاور( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی اداؤوں کے تو سبھی قائل ہیں ہی اور ساتھ میں یہ بھی کہ حریم شاہ کی پہنچ بھی بہت اُپر تک ہے جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک ناز و انداز سے بھرپور ویڈیو میں ان کو دفتر خارجہ کے انتہائی حساس کمرے میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھی جا سکتی تھی جس نے بعد میں ایک اچھے خاصے سکینڈل کی شکل اختیار کر لی اور حکمران طبقے کو شدید ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ شاید اسی شہ پا کر حریم شاہ نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ان کے ساتھ ویڈیو بنائے ۔ ٹویٹ میں حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ صاحب میں ایک ٹک ٹاک سٹار ہوں کیا اپ میرے ساتھ ویڈیو بنانا پسند فرمائینگے ؟
حریم شاہ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے لیکن ٹرمپ کی لاابالی پن کو دیکھتے ہو ئے کچھ بھی بعید نہیں ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ صاحب ہاں میں جواب دیدیں اور حریم شاہ کو اپنے پاس بُلا کر ان کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اس کی یہ ” معصوم” سی خواہش کو پوری بھی کردیں۔ اگر ایسا ہوا تو حریم شاہ کی اڑان اور بھی بلند ہو سکتی ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ ٹرمپ کی طرف سے کیا جواب ملتا ہے ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں