معروف پشتو گلوکارہ شکیلہ ناز کو صدارت ایوارڈ دینے کا اعلان کردیاگیا

پشاور(وائس اف خیبر نیوز ڈیسک)جشن آزادی کے مرکزی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے مشہور و معروف شخصیات کو صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا، جسمیں خیبرپختونخوا سے پشتو کی عظیم لیجنڈ گلوکارہ محترمہ میڈم شکیلہ ناز کا نام بھی شامل ہیں،
دنیا بھر سے محترمہ کے مداحون نے سوشل میڈیا کے زریعے انہیں مبارباد اور پیغامات کا سلسلہ شروع کیا ہے، محترمہ نے بچپن سے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے گانے گائے ہیں، ان کی ذاتی مصروفیات کے باعث وہ 27 سالوں تک فن کی دنیا سے دور رہیں، تاہم ایک سال قبل وہ ایک بار پھر ایک نئے انداز میں اپنی نئے البم ( نوے جوند ) کے ساتھ میدان میں اتری، جو بے حد مقبول ہوئی، شکیلہ ناز نے اس البم میں ان کے پرانے گانے کو بھی نئی موسییقی کے ساتھ ریکارڈ کئے ہیں۔
دنیا بھر کے پشتونوں اور پشتو موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے حلقوں نے شکیلہ ناز کی آواز کو قومی ورثہ قرار دیدیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے صدارتی ایوارڈ کیلئے معروف ڈرامہ آرٹسٹ سیدممتازعلی شاہ، پشتو کی ایک اور معروف نام محترمہ میڈم قمرو جان، پشتو فلم انڈسٹری سے سینیئر آداکار لال محمد المعروف ( آمان صاحب ) فن موسیقی سے اعجاز سرحدی کے نام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں