“ٹیچرز آر لیڈرز” پروگرام کا کامیاب انعقاد

(وائس آف خیبر نیوز ڈسک پشاور) 30 مئی 2024 کو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ملک کے معروف دینی ادارے دی علم فاونڈیشن کے زیراہتمام ایک پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس کا عنوان “Teachers are Leaders” رکھا گیا تھا۔ دی علم فاؤنڈیشن کراچی سے قرآن پروگرام کے ہیڈ حافظ شاہنواز اعوان صاحب نے اس پروگرام کو ہوسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام میں صوبہ بھر کے معروف سکولوں کے سربراہان، پرنسپلز، ڈائریکٹرز ،علماء کرام اور مطالعہ قرآن حکیم پڑھانے والے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی۔چیف مارکیٹنگ آفیسر فہد خلیل صاحب نے علم فاؤنڈیشن کے جاری اور آئندہ کے پروگراموں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

پروگرام میں صوبائی وزیر برائے لیبر فضل شکور صاحب اور ایم این اے آصف خان صاحب اور ایم پی اے عائشہ بانو صاحبہ پی ٹی ائی رہنما شاہزیب خان صاحب،ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالاکرم خان،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسٹ بک بورڈ داؤد خان صاحب سمیت محکمہ ایجوکیشن کے سابقہ و موجودہ ذمہ داران،کینیڈا سے ایجوکیشن کمیونٹی ورکر وقار جان خان صاحب،تاجر برادری کے معروف رہنما اور سماجی شخصیت عاطف حلیم، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محترم غلام شعیب جالی صاحب اور شہر کی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ پروگرام بروز جمعرات “کرن ایونٹ ھال” رنگ روڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔

علم فاؤنڈیشن کے ڈویژنل آفس سے دی جانے والی معلومات کے مطابق رنگ روڈ پشاور میں منعقد کئے جانے والے اس پروگرام کا مقصد اپنے اپنے دائرے میں مطالعہ قرآن حکیم کی ترویج کے حوالے سے محنت کرنے والے تمام افراد کو خراج و تحسین پیش کرنا تھا۔ فاؤنڈیشن کے پروگرام ڈائریکٹر جناب شجاع الدین شیخ صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں اساتذہ کے کردار و اہمیت اور معاشرتی اصلاح میں ان کے فرائض منصبی کو بہت ہی احسن انداز میں اجاگر کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالاکرم خان نے علم فاؤنڈیشن کے اس عظیم کام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو ایوارڈ دیے گئے اور معززین کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔یوں یہ مبارک پروگرام دن ایک بجے دعا اور ظہرانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں