صوابی (وایس آف خیبر نیوز ڈسک) ۔تھانہ زیدہ پولیس کی اہم کاروائی باپ, ماموں اور دادا کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار
تہرے قتل میں ملوث بد بخت بیٹے واردات کے بعد فرار ہوچکے تھے,تاہم پولیس ٹیم کی دن رات کاوشوں سے ملزم عالم خان کو آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا,اس سے پہلے بھی ملزم عالم خان نے اپنے والد پر فائرنگ کرکے مقدمہ علت 615 بمورخہ 28۔10۔2017 کو بجرم 324 میں مطلوب تھا,
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزم عالم خان سکنہ زیدہ نے سگے باپ,ماموں اور دادا پر فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ کے علاقے زیدہ میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار کر نہیں بخشا,
اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تشکیل شدہ ٹیم قائم المقام ڈی ایس پی صوابی نورالامین خان, ایس ایچ او زیدہ سب انسپکٹر عجب درانی,تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مختاج خان اور اے ایس آئی وقاص خان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر ممکنہ کوششیں شروع کی,پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور اپنی نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے ایس ایچ او زیدہ اپنی ٹیم کے ہمراہ نہایت باریک بینی کے ساتھ گرفتار کیا گیا, وجہ عناد گھریلوں تنازعہ بتائی جا رہی ہے,
ملزم کے ماموں محمد علی کی مدعیت پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی,جنہوں نے کہا ہے رات کو گھر میں خوابدیدہ تھے کہ اسکا بھانجا بامسلح داخل ہوکر مجھ پر میرے والد سراج محمد اور بھائی انور علی پر بارادہ قتل فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دی,جبکہ اس کے بعد اپنے ہی گھر میں داخل ہوکر اپنے والد عالمزیب پر ارادہ قتل فائرنگ کرکے وہ بھی جانبحق ہوا ۔
مقامی لوگوں نے پولیس کی اس پیشہ ورانہ اور انصاف پر مبنی کارروائی کو کافی سراہا اور پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ایس پی صوابی نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تخفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اور عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں۔کیونکہ عوام کے تعاؤن کے بغیر ایک پر امن معاشرہ کا قیام ممکن نہیں ۔
Load/Hide Comments