پشاور ( وائس اف خیبرکلچر ڈیسک ) پشاورکی معروف رقاصہ ، ماڈل اور اداکاره صباگل کی لاش بوری میں بند برآمد ہوئی ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق صبا گل جو ایک مشہور ماڈل اور رقاصہ کےطور پرکام کررہی تھی، ان کو گزشتہ روز پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ کی حدود میں ان کی لاش خزانہ پولیس کو ملی جو تشدد زدہ اور بوری میں بند تھی، ان کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر قتل کا مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے، پولیس زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی نے قتل کیاہے جس کا نام قمر بتایا جاتا ہے، ملزم قمر کی اپنی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جس کو منانے کی کوشش جاری تھی، قاتل قمر کے سالے کی ماڈل صبا گل سے دوستی تھی تو قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ ان کی بیوی یعنی اپنی بہن کو گھر بھجوا دو ورنہ میں تمہاری محبوبہ کو قتل کردونگا، تاہم سالے اور بہنوئی میں تکرار ہوئی جس کے کچھ دن بعد قاتل نے اپنے سالے کی محبوبہ صبا گل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع وارداد سے رفوچکرہوگیا، پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے ڈانس پارٹی کے بہانےقاتل قمر تک لیکر آئی تھی، واقعہ کے بعد خزانہ پولیس نے پہلے اس خاتون کو گرفتاکرلیا اوراب اس سے کہانی کے تمام پہلووں تک رسائی حاصل کررہی ہے، ایس پی رورل کیپٹن( ر ) نجم الحسن نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں پکڑی گئی خاتون کی نشاندہی سے اب تک قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے، تاهم قتل کے اصل ملزم قمر کو گرفتار کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے اورجلد قاتل کو گرفتار کر لے گی، صبا گل قتل کی FIR تھانہ خزانہ میں اس کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments