پشاور (وائس اف خیبر نیوز ڈسک ) پولیس نے چوری کے جرم میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا تو ایک خاتون تھانے آتے ہی فرش پر بیٹھ گئی۔
خاتون نے کہا کہ وہ اس چور کی بیوی ہے اور چور کو چھڑانے کیلئے نہیں آئی بلکہ آسکو بھی تھانے میں بند کردیا جائے تاکہ اس کے بچوں کو بھی رہائیش اور کھانا تو مل سکے گا ۔
میرا شوہر دہی بھلے کا ٹھیلا لگاتا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے پولیس اس کو کاروبار نہیں کرنے دے رہی پھر اس نے گلی میں چھپ کر کاروبار کیا تو صرف 200 روپے ہی بچت ہوتی تھی اس سے گزارا نہیں ہوتا مکان بھی کرائے کا ہے تین ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر سکے جس پر مالک مکان نے بھی آخری وارننگ دے دی جس پر میرے شوہر نے مجبور ہوکر وہ اقدام اٹھایا جس کا اس نے سوچا بھی نہیں تھا ۔
پولیس نے اس بارےمیں علاقے کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو خاتون کی بات درست نکلی جس پر پولیس پارٹی نے مل کر پیسوں کا بندوبست کیا اور تمام پیسے خاتون کے حوالے کر دئیے جس سے 3 ماہ کا مکان کرایہ بھی ادا ہو جائے گا اور کچھ پیسے بھی بچ جائیں گے۔
خاتون پولیس کا یہ سلوک دیکھ کر حیران رہ گئی اور آنکھوں سے آنسوں نکل گئے۔