پاکستان اور کراچی کی معروف لاجسٹکس کمپنی عابد لاجسٹکس کا آضاخیل ڈرائی پورٹ کو دوبارہ بحال کرنے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ تاریخی معاہدہ۔۔۔۔
معاہدے کے مطابق پہلی مال برادر ٹرین 200 کنٹینر بذریعہ بوگیاں لے کر نوشہرہ اضاخیل ڈرائی پورٹ پہنچ گئے. یہ سلسلہ اب شروع ہوگیا ہے اور ہر دوسرے دن 200 سے 300 کنٹینرز بذریعہ ٹرین کراچی سے آضاخیل ڈرائی پورٹ پہنچیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان صاحب کی انتھک محنت اور کوششوں سے تجارت کو مزید سہولتوں سے آراستہ کرنے میں آضاخیل ڈرائی پورٹ کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جس سے تمام مال بردار کنٹینرز بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکے گی اور مال کے بروقت پنچنے سے مہنگائی کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ اس سے نہ صرف چھوٹے بڑے تاجر بلکہ ٹرانسپورٹرز بھی مستفید ہوسکیں گے بلکہ سپورٹس اور سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملیں گی۔ اس موقع پر عابد لاجسٹکس کے چیف ایگزیکٹیو اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنونئیر برائے پاک آفغان و سنٹرل ایشیاء ٹریڈ شاہد خان شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آضاخیل ڈرائی پورٹ کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرکے بزنس کمیونٹی کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا اس میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی ذاتی دلچسپی بھی شامل تھی جس سے بزنس کمیونٹی مستقبل قریب میں بےشمار فوائد حاصل کریگی، شاہد خان شینواری نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان ریلویز کو آضاخیل تا طورخم ریلوے روٹ بحال کرنے کے حوالے سے بھی وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان ریلویز کو پروپزل جمع کرادیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ آضاخیل تا طورخم ریلوے لائن کی بحالی و مرمت سے نہ صرف تجارت کو دوگنا فروغ ملے گا بلکہ ریلوے کے کمرشل خسارے میں نمایاں کمی اور کھیل اور سیاحت کی انڈسٹری بھی مزید ترقی کرے گی اور قبائلی ضلع خیبر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔
Load/Hide Comments