پشاور(وائس اف خیبر ہیلتھ ڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو 14 دنوں کے لئے عارضی طور بند کر دیا گیا ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی یونٹ میں 35 سے زائد خواتین عملہ جن میں ڈاکٹراور نرسز شامل ہیں۔ تمام عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آچکے ہیں، جس کے بعد گائنی ڈیپارٹمنٹ کا پورا یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہسپتال کے انتظامیہ نے محکمہ صحت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ LRH ڈین کی جانب سے سیکرٹری صحت کو اس سلسلے میں باضابطہ طور پرخط بھیج دیا گیا ہے جس کے مطابق 68 ٹیسٹوں میں سے 29 کے نتائج مثبت آئے ہیں تمام عملے کی سکریننگ کی جارہی ہے اب تک 100 سے زائد نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ بندش کے دوران پوری یونٹ کو جراثیم کش اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور عملے کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر، 14 ٹی ایم اوز، تین ہاوس آفیسرز، دو ہیڈ نرسز، آیا اور خاکروبوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گائنی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے تمام عملے کی سکریننگ جاری ہے، گائنی کے مریضوں کو دوسرے قریبی ہسپتالوں سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments