جنگلات میں آگ بجھانے والا ڈرون ہیلی کاپٹر تیار۔ چینی کمپنی نے جنگلات میں آتشزدگی کے دوران آگ بجھانے کے لئے ڈرون تیار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی چائلنگ یو اے وی نے آگ بجھانے والے بموں سے لیس ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے جو جنگل کی گہرائی میں جاکر بھڑکتے شعلوں کو سرد کرسکتا ہے ۔ ڈرون ہیلی کاپٹر چائلنگ یو اے وی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس ماڈل کو جے سی 260 کا نام دیا گیا ہے۔
جبکہ یہ ڈرون ہیلی کاپٹر کسی انسان کے بغیر پرواز کرسکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے دائیں اور بائیں آگ بجھانے والے دو بم نصب ہیں جو ایک ساتھ یا الگ الگ گرائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ڈرون پر جدید ترین کیمرے نصب ہے جسے زمین پر موجود کوئی بھی ماہر ریموٹ کنٹرول سے اڑا سکتا ہے اور صرف ایک بٹن دبا کر ہی یہ آتش دشمن بم گراسکتا ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہول ناک آگ میں نہ صرف مالی نقصان ہوا تھا بلکہ آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹرز بھی ہلاک ہوگئے تھے