پشاور( وائس اف خیبر ڈیسک ) پشاور میں ٹریفک بھی جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے شہر بھر میں بغیر احکامات کے درجنوں حجاموں کی دکانوں اور درزیوں کی دکانوں کو بند کیا ۔ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے کھولنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہو ئے ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں ریلوے ملکیت کی دکانوں کو بند کرنے کے معاملے پر ریلوے پولیس اور تاجروں کے درمیان جھڑپ بھی ہو ئی ریلوے پھاٹک میں کپڑوں کے درجنوں دکانیں موجود ہیں تاہم غیر قانونی طور پر دکانیں جمعہ کے روز کھول دی گئی تھی جس پر ریلوے پولیس نے آپریشن کیاجبکہ نوتھیہ ریلوے پھاٹک بھی تاجروں نے زبردستی جزوی طور پر کھول دیا ہے صدر ، کالی بھاڑی ، فوارہ چوک ، کریمپورہ ، ہشتنگری ، سمیت دیگر مقامات پر ٹیلرز کی دکانیں بھی غیر قانونی طور پرکھل گئی ہیں ٹیلرز کی دکانوں میں سماجی فاصلے میں کمی سوالیہ نشان بن گئی ہیں محکمہ ریلیف کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد رکشوں کو اجازت دینے کے بعد شہر بھر میں جمعہ کے روز سے سینکڑوں کی تعداد میں رکشے ، سوزوکیاں ، بسیں ، ویگن ، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ شاہرائوں پر آ گئی ۔ جس سے بیشتر مقامات پر ٹریفک میں دوبارہ خلل پڑنا شروع ہو گیا ۔ جزوی طور پر ٹریفک کی بحالی کے باعث حساس ترین قرار دیئے جانے والے بازاروں میں کرونا وائرس پھیلنے کے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments