اسلام آباد(وایس آف خیبر نیوز ڈسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، کشمیر ڈویژن، جنوبی پنجاب اور کے پی کے جنوبی ریجن اور پشاور ریجن کی تقریب حلف برداری مکمل ہوئی ۔ سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے مرکزی صدر شاہ زمان عالم اور سینئر نائب صدر شاھد خان شنواری نے تمام ریجنز کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔ اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے مرکزی ہدایات اور تنظیمی امور کے مطلب تفصیلی معلومات بھی دی اور آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل کو بھی زیر غور لایا گیا اس موقع پہ جنرل سیکٹری جلال حیدر خان ، انفارمیشن سیکرٹری آغا اعزاز ،
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذین خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمائلہ صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیب اللہ خان اور کواڈی نیٹر جلال خٹک بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments